لاکر سے105تولہ زیور چوری،کیس میں ملوث ملزمان افسروں کو بینکنگ کورٹ سے رجوع کی ہدایت

لاکر سے105تولہ زیور چوری،کیس میں ملوث ملزمان افسروں کو بینکنگ کورٹ سے رجوع کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نے لاکر سے105 تولے زیور چوری ہونے کے مقدمہ میں ملوث بنک افسران طالب حسین اور محمد کامران کو کل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو بنکنگ جرائم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق حراءحنیف نامی خاتون نے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے حبیب بنک برانچ کے لاکر میں 105 تولے زیورات رکھے اس دوران اس نے 21 مارچ کو منیجر کی موجودگی میں چیک بھی کئے مگر بعد ازاں منیجر کی ہی موجودگی میں11 ستمبر کو لاکر کھولا تو اس سے زیورات غائب تھے جس پر پوچھ گچھ کرنے پر بنک عملہ سے اس کے ساتھ انتہائی بد تمیزی کی لہٰذا اسے مکمل یقین ہے مذکورہ دونوں ملزموں نے سائلہ کے زیورات نکال کر غائب کرکے امانت میں خیانت کی ہے۔