تاریخی ہڑتال اور احتجاج شاتمان رسول کیلئے موت ہے،زمرد یاسمین

تاریخی ہڑتال اور احتجاج شاتمان رسول کیلئے موت ہے،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لےگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردےاسمےن رانا نے کہا ہے کہ جمعہ کی تاریخی ہڑتال اور احتجاج شاتمان ِ رسول کی موت ثابت ہو گا۔ اےک بےان مےںانہوںنے کہاکہ عشقِ رسول کا جذبہ ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے اس لیے جذبہ¿ عشق رسول کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں دبا سکتی۔ پاکستانی قوم نے ہڑتال اور احتجاج میں شریک ہو کر امریکہ اور مغرب کو پیغام دیا ہے کہ غیرت مند پاکستانی قوم توہین رسالت ﷺکو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی اور ہر مسلمان اپنے لہو سے ناموسِ رسالت کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مقدس اور برگزیدہ ہستیوں کیخلاف ہتک آمیز اور توہین آمیز اقدامات روکنے کیلئے فوری اور مو¿ثر قانون سازی نہ کرنے سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ گستاخانہ فلم دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اور اس کے خلاف احتجاج کرنا عباد ت ہے کہ مغربی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں تعصب پایاجاتاہے- ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1