جماعت اہل سنت مزنگ کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف عظمت رسول مارچ

جماعت اہل سنت مزنگ کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف عظمت رسول مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اہل سنت مزنگ کے زیرا ہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف زبردست عظمت رسول مارچ کیا گیا۔ جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی مارچ کی قیادت جماعت اہل سنت کے رہنماﺅں پیر نور الٰہی انور، علامہ ذوالفقار نعیمی، علامہ سید حماد علی شاہ، مفتی مسعود الرحمن، قاری انور، مولانا محمد اجمل قادری، مولانا حامد نواز، قاری فیصل محمود نقشبندی، مولانا ادریس نیازی و دیگر علمائے اہل سنت نے کی۔ مارچ مرکزی جامع مسجد اکھاڑے والی فین روڈ مزنگ اڈا چوک سے شروع ہوا۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت مزنگ کے امیر علامہ ذوالفقار نعیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گستاخانہ فلم اسلام پر حملے کے مترادف ہے اس لئے سنسر شپ سرٹیفکیٹ دینے پر امریکہ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ اور سفارتی تعلقات کو ختم کیا جائے۔ ناظم اعلیٰ علامہ سید حماد علی شاہ نے مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا قتل کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غازی علم الدین شہید کے پیرو کار آج بھی زندہ ہیں اور گستاخان رسول کا عبرتناک انجام ہو گا۔ مفتی مسعود الرحمن نے کہا کہ پرامن احتجاج دنیا بھر کے مسلمانوں کا جمہوری حق ہے، امریکہ شرانگیز فلم بنانے والے مصر مسیحیوں کو فوری ڈی پورٹ کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یو ٹیوب ،گوگل اور دیگر ویب سائٹس کے لئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔ قاری فیصل محمود نقشبندی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی چھتری تلے توہین آمیز فلم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ مولانا ادریس نیازی نے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے۔