پارلیمنٹ کے سوا کوئی ادارہ صدر کا استثنیٰ ختم نہیں کر سکتا، فائزہ ملک

پارلیمنٹ کے سوا کوئی ادارہ صدر کا استثنیٰ ختم نہیں کر سکتا، فائزہ ملک

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے سوا کوئی ادارہ اور فرد آصف زرداری کو حاصل استثنیٰ ختم نہیں کرسکتا، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور وزیر قانون فاروق ایچ نائیک آئین اور قانون کے مطابق ہی سوئس حکام کو خط لکھیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور آنے والی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہو گی۔ وہ اپنے دفتر میں زونل صدر فردوس بیگم کی قیادت میں ملاقات کرنے والی خواتین سے گفتگو کررہی تھیں فائزہ ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی اداروں میںٹکراﺅ نہیں چاہتی بلکہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مزید مضبوط کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے دشمن جمہوریت اور پاکستانی عوام کے دشمن ہیں اور ان سب کو ہم عوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے اور ہر صورت جمہوریت کا تحفظ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی کا ہر ورکر صدر اور وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے ساتھ ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت میں ہی پاکستان کی بقاءاور سلامتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذاتی مفادات نہیں قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1