اسلام کسی قسم کی منافرت یا انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا، اقبال چنڑ

اسلام کسی قسم کی منافرت یا انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا، اقبال چنڑ

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنڑ نے پرتشدد مظاہروں، جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کسی قسم کی منافرت یا انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا ایسی حرکتیں کرنے والے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے بلکہ تخریب کاری کے زمرے میں آتی ہیں۔ انہوں نے دینی و سیاسی تنظیموں اور علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر اپنا اپنا کردار ادا کریں اور شرپسند عناصر کو اپنی صفوں سے باہر نکال کر امن کی تلقین کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1