تحفظ ناموس رسالت کیلئے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائیگا، جہانگیر بدر

تحفظ ناموس رسالت کیلئے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائیگا، ...

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے رسول اکرم کی شان مبارک کے خلاف گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مذموم حرکت کا فوری نوٹس لیں اور اس واقعہ کی پر زور مذمت کریں اور بین الاقوامی طور پر ایسے قوانین بنائے جائیں کہ آئندہ اس طرح کی حرکات کی روک تھام ہو سکے، پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ایم جہانگیر بدر نے پارٹی علماءونگ پنجاب کے صدر علامہ رائے مزمل حسین، اور پیپلزلیبر بیوروپنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کے ہمراہ آنے والے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جذبات کی ہر سطح پر ترجمانی کرے گی اور علماءکرام اور دیگر طبقات فکر سے مشاورت کے بعد ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے مستقبل میں ناموس رسول کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں مگر اس کے ذریعے کسی فرد یا تنظیم کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کہ وہ نفرت و حقارت پر مبنی تقاریر کرے یا تحریر لکھے، فوٹیج بنائے اور جاری کرکے کسی فرد مذہب یا عقیدے کے جذبات کو مجروح کر سکے،

مزید : میٹروپولیٹن 1