پنجاب یوتھ فیسٹیول کا تیسرا مرحلہ شروع،28 ستمبر تک جاری رہے گا

پنجاب یوتھ فیسٹیول کا تیسرا مرحلہ شروع،28 ستمبر تک جاری رہے گا

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( پنجاب یوتھ فیسٹول 2012ءدوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے پر تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں سے نوجوان شرکت کر رہے ہیں ۔ تیسرا امرحلہ28 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ اس حوالہ سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور کے مطابق10 سیکٹر میں اکانوے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے اور یہ کھیلوں کے سنہری دور کا آغاز ہوگا جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے انفرادی اور اجتماعی ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں فیملیز کے لیے بھرپور تفریح اور معلومات کا خزانہ شامل ہوگا ان ایونٹس میںقرات، نعت خوانی،کوکنگ،باغبانی،پینٹنگ،فوٹو گرافی،شاعری،ملی نغمہ،اور پالتو جانوروں ،فیملی ڈریسنگ،صحت مند بچوں کے مقابلے شامل ہونگے جبکہ کھیلوں میں ریسلنگ کے 11 کیٹگریز کے علاوہ اتھلیٹکس،بیڈمنٹن، باسکٹ بال،شطرنج، کرکٹ ہارڈ بال،فٹبال،ہاکی،ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار اور والی بال کے مقابلے شامل ہیں۔یوتھ فیسٹیول کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کے مطابق تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے مابین11 کھیلوں کے مقابلہ منعقد ہونگے۔بوائز سیکٹر میں آرم ریسلنگ کی تین کیٹیگری ،اٹھلیٹکس کی آٹھ کیٹیگریز،بیڈمنٹن، باسکٹ بال،شطرنج،کرکٹ ہارڈ بال ،فٹبال،ہاکی،ٹیبل ٹینس،ٹگ آف وار،او ر والی بال کے مقابلے شامل ہیں، گرلز کے مابین بھی ان ہی کھیلوں کے مقابلہ منعقد ہونگے جبکہ کراٹے کی تین کیٹیکریز اس کے علاوہ ہونگی جس میں صرف طالبات کے درمیان مقابلے ہونگے،جنرل پبلک کے درمیان 19 مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں باڈی بلڈنگ،آرم ریسلنگ،ویٹ لفٹنگ،ٹگ آف وار،بلیئرڈ،کرکٹ ،ٹیپ بال،فٹبال، ہاکی،ٹیبل ٹینس،کبڈی،میٹ ریسلنگ ،دیس کشتی، باسکٹ بال ،اور فن ریس شامل ہے۔اس کے علاوہ ملی نغمہ،پینٹنگ، مضمون نویسی،اور سائینس ماڈلنگ اور کوکنگ ،قرات، نعت خوانی،کوکنگ،باغبانی، پینٹنگ ،فوٹو گرافی،شاعری،ملی نغمہ ، فیملی ڈریسنگ،ہیلڈی بے بی مقابلے شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1