پاکستان سنی فورم کی کال پر شرانگیز فلم کے خلاف کینٹ سے ریلی نکالی گئی

پاکستان سنی فورم کی کال پر شرانگیز فلم کے خلاف کینٹ سے ریلی نکالی گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی فورم کی کال پر شرانگیز فلم کے خلاف کینٹ کے علاقے حسنین آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا سینکڑوں افراد نے پاکستان سنی فورم کے مرکزی صدر مفتی ظفر جبار چشتی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاءاسلام دشمنوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان سنی فورم کے سربراہ مفتی ظفر جبار چشتی نے احتجاجی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا احتجاج یہودیوں کے ایجنٹ امریکی صدر اوباما کے اقتدار کا جنازہ نکال دے گا۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز فلم کے خلاف ا یمانی غیرت کے انقلابی جذبے کے ساتھ عالم اسلام اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اور اب گستاخان رسول کا عبرتناک انجام یقینی ہے۔ مفتی ظفر جبار چشتی نے کہا کہ ہر مسلمان غازی علم الدین شہید ہے۔ مسلمان اپنے اپنے آقا کے نام پر گردنیں کٹوانے کو تیار ہیں۔ اور آج عالم کفر مسلمانوں کے باطل شکن احتجاج کے سامنے لرزہ براندام ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلم شرمناک اقدام ہے۔ نفرت پھیلانے اور تضحیک کے لئے آزادی اظہار کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم آزادی اظہار کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے اور گستاخی کے مرتکب امریکی بدبختوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1