دبئی سے لاہور آنے والی خاتون پراسرار طور پر غائب

دبئی سے لاہور آنے والی خاتون پراسرار طور پر غائب

لاہور(سٹاف رپورٹر) دبئی سے لاہور آنے والی معمر خاتون بلقیس بی بی پراسرا ر طور پرغائب ہوگئی جس پر امریکہ سے لاہور آنے والی بیٹی سمیرا کامران ماں کی بازیابی کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئیںاورایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی عمران نے گلبرگ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار سمیر ا کامران نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی والدہ دبئی میں پچپن سال سے رہائش پذیر ہیںتاہم دو ماہ قبل وہ اپنے داماد شاہد کے ہمراہ لاہور آئیں اور تقریبا ایک ماہ سے لاپتہ ہیں ۔درخواست گذار نے اس شبہ کا اظہا ربھی کیا ہے کہ ہو سکتاہے کہ اس کی والدہ کو جائیداد ہتھیانے کی خاطر بھی غائب کیا گیا ہو۔تاہم عدالت نے گلبر گ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : صفحہ آخر