یوم عشق رسول پر فضل الرحمان کی احتجاج میں پرتشدد واقعات کی مذمت

یوم عشق رسول پر فضل الرحمان کی احتجاج میں پرتشدد واقعات کی مذمت

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے گستاخانہ فلم کےخلاف یوم عشق رسول کے موقع پر ملک گیر احتجاج میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قوم سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمان کے ساتھ پوری دنیا خصوصا پا کستان میں جس عقیدت کا اظہار کیا گیا اس پر ہر مسلمان مبارک باد کے مستحق ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نے منصوبہ بندی کے ساتھ تخریب کاری کی ہے جن سے آئندہ خوشیار رہنا ہو گا مر کزی میڈ یا سیل کے مطابق پا رٹی راہنماﺅں ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،مو لا نا محمد یوسف،مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہوئے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ عالمی مظاہرے مغرب کے لیئے مسلمانوں کا پیغام ہے اب انھیں توہین رسالت کے واقعات کو نہ صرف روکنا ہو گا بلکہ انبیا ءعلیہم السلام کی توہین پر قانون بنانا ہو گا اور اس کی سزا موت مقرر کر نا ہو گی انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر بات بر داشت کر سکتا ہے لیکن شان اقدس میں گستاخی کو بر داشت نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا خصوصا پا کستان میں شاندار مظاہرے نبی آخرالزمان سے سچی محبت کا اظہار ہے ۔مو لا نا فضل الرحمن نے ملک بھر میںمنظم احتجاجی جلوس ریلیاں جلسے کر نے پر قوم خصو صا جے یو آئی کے کار کنوں کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ عوام گستاخا نہ فلم کےخلاف پر امن احتجاج کریں کسی املاک کو نقصان نہ پہچائیں مو لا نا نے ا س بات پر زور دیا کہ حکومت احتجاجی پروگراموں میں طاقت کا استعمال نہ کرے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام سراپا احتجاج ہے لیکن مغرب کا دوہرا معیار ابھی تک ختم نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ پا کستان بھر میں پر امن احتجاج کو چند پر تشدد واقعات کے کھاتے میں ڈالنا کہا ں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ عشق رسالت کے لیئے مسلمان ہر قر بانی دینے کے لیئے آج بھی تیار ہے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بڑے واضح فیصلے کر دینے چاہیں ۔

مزید : صفحہ آخر