گستاخانہ فلم پر امریکی سفیر سے تین دن میں جواب طلب کیا جائے:منورحسن

گستاخانہ فلم پر امریکی سفیر سے تین دن میں جواب طلب کیا جائے:منورحسن

اوکاڑہ (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے حوالے سے قائمقام امریکی سفیر رچرڈ ہوگلینڈ سے تین دن میں جواب طلب کیا جائے ، یقین ہے کہ جواب تسلی بخش نہیں ہوگا، ایسی صورت میں امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک سے نکال دیا جائے اگر دس بارہ مسلم ممالک ایسا کر دیں تو امریکہ کو چاند نظر آئے نہ آئے دن میں تارے ضرور نظر آجائیں گے۔ وہ ہفتہ کو اوکاڑہ پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کررہے تھے۔ ، سید منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو انتخابی معاملات کے حوالے سے مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرے گی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تو خواہش ہے کہ اداروں کے مابین تصادم کی فضاءختم ہو ، اعتماد سے ساتھ آگے بڑھا جائے مگردیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے ساتھ تصادم ختم کرنے میںکس قدر سنجیدہ اور مخلص ہے جب تک وہ معاملات سامنے نہیں آتے جن کا وعدہ کیا گیا ہے اس وقت تک اس مسئلے پر حتمی بات نہیں کی جاسکتی ، عوام ابھی تک اس کش مکش میں ہیں کہ آیا پیپلز پارٹی تصادم ختم کرنا چاہتی ہے یا تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...