وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آج 62 ویں سالگرہ ہے، مبارکباد کے پیغامات

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آج 62 ویں سالگرہ ہے، مبارکباد کے پیغامات

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آج اپنی 62 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ 23 ستمبر 1950ءکو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ میاں شہباز شریف آج اپنی سالگرہ نہایت سادگی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔ ہفتہ کی رات 12 بجے کے بعد انہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ موبائل فون، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی وزیراعلیٰ کو ”ہیپی برتھ ڈے“ کے پیغامات وصول ہوئے جن میں وزیراعلیٰ کی صحت یابی اور درازی¿ عمر کی دعا بھی کی گئی تھیں۔ میاں شہباز شریف نے مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ملک کی ممتاز سیاسی، سماجی، تجارتی شخصیات اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے بھی وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔

مزید : صفحہ آخر