ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی اُمور کا حج ٹرمینل اور حاجی کیمپ کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی اُمور کا حج ٹرمینل اور حاجی کیمپ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی اُمور محمد ارشد بھٹی کا حج ٹرمینل اور حاجی کیمپ کا دورہ،عازمین حج کی روانگی،کمنٹنٹ، پاسپورٹ کی ڈلیوری، بینکوں سے عازمین حج کے معاملات سمیت ائیر لائنز کے دفاتر کا دورہ۔عازمین جج کے لئے حاجی کیمپ میں مفت لنگر پر اظہار مسرت۔ ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک کو شاباش،انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حج2012ءکا آپریشن مثالی ہوگا، ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔پشاور، اسلام آباد، کراچی،کوئٹہ،لاہور سے کامیابی سے حج آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر مذہبی اُمور سعودیہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد24ستمبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔26 ستمبر کو وفاقی سیکرٹری سعودی عرب پہنچیں گے۔ پرائیویٹ سکیم کے عازمین کی پوری ذمہ داری حج آرگنائزر پر ہے۔حج آرگنائزر حاجی سے کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔حاجی کی خدمت ورہنمائی کی پوری ذمہ داری ہے۔ پاکستان سے روانگی سے لے کر واپسی تک ہمارے اہلکار حاجی کے ساتھ رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -