آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین رسالت برداشت نہیں کرینگے، فضل الرحیم اشرفی

آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین رسالت برداشت نہیں کرینگے، فضل الرحیم اشرفی

لاہور(پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی ، حافظ اسعد عبید اور ممتاز مسلم لیگی راہنما، احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین رسالت برداشت نہیں کرینگے، امت مسلمہ کا ایک ایک بچہ حرمت رسول پر کٹ مرنے کے لئے تیار ہے، امریکہ عالم اسلام سے معافی مانگتے ہوئے گستا خانہ فلم کے ذمہ داران کو سزائے موت دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام فیروز پور روڈ پر مظاہرین کے پرامن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران اور او آئی سی اپنا اپنا کردار ادا کرتے تو آج عالم کفر کو شان رسالت میں گستاخی کی جرات نہ ہوتی، انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لئے عالمی سطح پر تروہین انبیاءعلیہ السلام پر سزائے موت کاقانون بنایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر