سٹیج پروڈیوسرز اور فنکاروں کی گستاخانہ فلم کیخلاف امریکن قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی

سٹیج پروڈیوسرز اور فنکاروں کی گستاخانہ فلم کیخلاف امریکن قونصلیٹ تک احتجاجی ...

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پروڈیوسر اور فنکاروں نے محقل تھریٹر سے امریکن قونصلیٹ شملہ پہاڑی تک گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی، اس ریلی میں پروڈیوسر ارشد چودھری، ظفری خان، آصف اقبال، شاہد خان علی ناز، افروز خان، طاہر انجم، حسن مراد، طاہر نوشاد، عی رضا، عاطف چارلی اور پردیسی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر امریکن قونصلیٹ کے سامنے خطاب کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جب تک امریکہ گستاخ رسول کو ہمارے حوالے نہیں کرے گا جب تک کوئی بھی ثقافتی طائفہ امریکہ نہیں جائے گا، امریکہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر فلم بنانے والے کو ہمارے حوالے کرے۔ تاکہ ہم اسے قتل کر سکیں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ امریکہ خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے اور رحمٰن ملک اس کا ساتھی ہے اسی موقع پر افتخار ٹھاکر اور ظفری خان نے گستاخ کو قتل کرنے والے کے لئے پانچ لاکھ روپے اور ارشد چودھری 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ تمام فنکاروں نے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکی حکومت فوری طور پر یو ٹیوب کو اسی فلم کو ہٹائے تاکہ اربوں مسلمانوں کی مزید دل آزاری نہ ہو۔

مزید : صفحہ آخر