دنیا کی سب سے موٹی برطانوی خاتون ماریہ قتل کے الزام سے بری

دنیا کی سب سے موٹی برطانوی خاتون ماریہ قتل کے الزام سے بری

لندن(بیورورپورٹ) دنیا کی سب سے موٹی برطانوی خاتون ماریہ کو برطانوی عدالت نے قتل کے الزام سے بری کر دیا مذکورہ خاتون کا وزن 1ہزار 1سو پاﺅنڈ ہے اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے اپنی بہن کے کمسن بیٹے کو اس لیے قتل کر دیا کہ وہ اسکے جسم پر بالوں والا برش مار کر اسے اذیت پہنچاتا تھا مقامی عدالت کے جج نے بیرسٹر کی بحث سے اتفاق کرتے ہوئے کہ مذکورہ موٹی خاتون بستر پر جنبش بھی نہیں کر سکتی وہ قتل کس طرح کریگی یہ امر قابل زکر ہے کہ مذکورہ خاتون کے جسم سے ہر ماہ آپریشن کر کے چربی نکالی جاتی ہے مگر وہ تیزی سے موٹاپے کی طرف گامزن ہے بیمار ہونے پر ہسپتال لے جانے کے لیے گھر کی دیوار کاٹ کر اسے نکالا گیا جسے ڈیڑھ درجن کے قریب افراد نے رسیوں کی مدد سے بستر پر لیٹی موٹی خاتون کو اٹھایا اور اسے ہسپتال داخل کیا گیا

مزید : صفحہ آخر


loading...