برطانوی وزیر کو پولیس افسر کیساتھ بدتہذیبی مہنگی پڑ گئی، استعفا کیلئے دباﺅ

برطانوی وزیر کو پولیس افسر کیساتھ بدتہذیبی مہنگی پڑ گئی، استعفا کیلئے دباﺅ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(بیورورپورٹ) برطانوی وزیر کو پولیس افسر کے ساتھ بدتہذیبی مہنگی پڑ گئی ہے اور اس کی جانب سے پولیس افسر سے معافی مانگنے کے باوجود یہ دبا بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنی وزارت سے استعفی دیدے انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے وزیر اینڈریو مچل نے پولیس افسر کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے کی تردید کی ہے جبکہ ٹوری پارٹی کے چیف وہپ نے کہا ہے کہ اینڈریو مچل نے پولیس افسر کو گالیاں دیں اور نہ ہی اسے ملازمت پیشہ کہا ہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے پولیس افسر سے معافی مانگ کر اس کا احترام کیا ہے جبکہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اینڈریو مچل نے نامناسب رویہ اختیار نہیں کیا تاہم انہوں نے نہ صرف پولیس افسر سے بلکہ پوری پولیس فورس سے معافی مانگ لی ہے اور ان کے وزیر نے ایسا کر کے اچھا کام کیا ہے انہوں نے پولیس کے کام کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پولیس غیر معمولی طور پر بہترین کام کرتی ہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اینڈریو مچل ایم پی ڈاننگ سٹریٹ میں اپنی سائیکل پر سوار ہو کر داخل ہو رہے تھے پولیس افسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی سائیکل سے اتر کر ڈاننگ سٹریٹ میں داخل ہونے کے لئے چھوٹا گیٹ استعمال کریں اس پر برطانوی اخبار دی سن کے مطابق اینڈریو مچل نے پولیس افسر کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور پولیس افسر سے کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہے کیونکہ وہ اس حکومت کو نہیں چلا رہا اس واقعہ کی اطلاع مذکورہ افسر نے اپنے اعلی حکام کو فوری طور پر دیدی ڈاننگ سٹریٹ نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ پولیس افسرکو بتایا گیا کہ وہ اپنی چھٹی والے دن ڈاننگ سٹریٹ آئے جہاں اینڈریو مچل اس سے معافی مانگیں گے، ڈا ننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر نے فون پر پولیس افسر سے بات کی ہے اور اس سے معافی مانگ لی ہے پولیس فیڈریشن کے نیشنل چیئرمین پال میکوز نے کہا ہے کہ جس وزیر نے پولیس افسر کی توہین کی ہے اسکو اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اینڈریو مچل کی جانب سے مانگی گئی معافی کافی نہیں ہے کیونکہ یہ معافی صدق دل سے نہیں مانگی گئی اس سے پولیس کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -