ہنگامہ آرائی پرسیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے:سی سی پی او لاہو

ہنگامہ آرائی پرسیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے:سی سی پی ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے لاہور میں احتجاجی ریلیوں کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے کہا کہ گذشتہ روز ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ملوث سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربر اہوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوم عشق رسولﷺ کے سلسلے میں مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جن کے دوران مشتعل مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ سی سی پی او نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے کارکنوں کے بارے میں ان کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر ان کی جماعت کے کارکن پرتشدد واقعات میں ملوث ہوں گے تو جماعتوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمے درج ہوں گے۔ اسلم ترین کا کہنا تھا حساس مقامات کے ارد گرد کنٹینرز حالات درست ہونے تک رکھے رہیں گے۔ احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے تاہم پرامن مظاہروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گا۔

مزید : صفحہ اول