خطے کے اسلامی ممالک کوباہمی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ منڈی بنانی چاہئے :شہباز شریف

خطے کے اسلامی ممالک کوباہمی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ منڈی بنانی چاہئے ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ خطے کے اسلامی ممالک پاکستان ،ایران ، ترکی اور سعودی عرب کو باہمی تعاون کو فروغ دےنے کے لئے مشترکہ منڈی بنانی چاہےے-جس سے ان ممالک کی پیداواری استعداد بڑھے گی اور باہمی اشتراک سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا - جدید سلاٹر ہاﺅس کا قیام پنجاب اور ایران کے درمیان معاشی تعاون کی روشن مثال ہے اسی طرح ترک کمپنیوں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت میں میٹروبس سروس کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے -اسلامی ممالک خطے میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف اخوت کے رشتے مضبوط ہوں گے بلکہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور تجربات سے فائدہ اٹھا کر خطے کی محرومیوں کا بھی ازالہ کیا جاسکتاہے-اسلامی ممالک مل کر زراعت، صنعت او رمعیشت میں ترقی کی نئی منازل حاصل کر سکتے ہیں -ایران پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے جس نے زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے -سیلاب متاثرین کی بھر پور امداد پر ایرانی بھائیوں کے شکر گزار ہیں-وہ ےہاں امام خمینی ریلیف فنڈ کے چیئرمین حسین انوری (Hossein Anvari ) کی قیادت میں ایرانی وفد سے ملاقات کر رہے تھے-ملاقات وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ایرانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایران اور پاکستان کے مابین گہرے ،تہذیبی ،ثقافتی اور مذہبی روابط قائم ہےںاور ایران نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے اورسیاسی طور پربھی ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے - انہوںنے کہاکہ ایران او رپنجاب کے درمیان باہمی اشتراک سے جدید سلاٹر ہاﺅس کا بہت بڑا منصوبہ معرض وجود میں آیا ہے جو اپنے اہداف تیزی سے حاصل کر رہاہے-انہوںنے کہاکہ پنجاب اور ایران کے درمیان ےہ تعاون کا بڑا معاشی منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید بہتر ہوںگے-انہوں نے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اٹھائے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت ہزاروں بچے اور بچیوں کو مختلف فنون کی تربیت دی جا رہی ہے-چیئرمین امام خمینی ریلیف فنڈ حسین انوری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان او رایران کے درمیان دوستی میں اضافہ ہوا ہے تاہم دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی بڑی گنجائش موجود ہے-دونوں ممالک تجارت،پیداوار او رمعاشی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں-انہوںنے امام خمینی ریلیف فنڈ کی امدادی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سیلاب کے دوران فاﺅنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب میں گھرے ہوئے اپنے بہن و بھائیوں کی بھر پور مدد کی -1500گھر سیلاب متاثرین کو بنا کر دےئے جن میں سے 300سے زائد گھر صوبہ پنجاب کے سیلاب زد گان میں تقسیم کئے گئے-چیئرمین امام خمینی ریلیف فنڈ نے وزیراعلی کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی -

مزید : صفحہ اول