توہین آمیز فلم دنیا کیخلاف تیار کئے گئے مغربی سکرپٹ کا حصہ ہے،برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ

توہین آمیز فلم دنیا کیخلاف تیار کئے گئے مغربی سکرپٹ کا حصہ ہے،برطانوی اخبار ...

لندن (اے پی اے )برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق امریکی پروڈیوسر کی جانب سے بنائی گئی توہین آمیز فلم کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں اب تک 47سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہروں میں کمی کا نشان کہیں نظر نہیں آرہا۔احتجاج میں جہاں مظاہرین کو اپنی جان کھونی پڑی ہے وہاں میڈیا سے وابستہ صحافی بھی ہلاک ہوئے یہاں تک کار میں بیٹھا پاکستانی نجی ٹی وی چینل کا ملازم بھی ان حادثوں کی نظر ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ سب اس مخصوص سکرپٹ کا حصہ ہے جو مغرب اور مسلم دنیا ایک دوسرے کے خلاف تیار کرتے ہیں۔اس ساری کاروائی میںاگر امریکہ کہیں بھی معصوم اورغیر جانبدار نہیں۔

مزید : صفحہ اول