حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پرعزم ہے،مقابلہ کرنے والے بہادرلوگ ہیں،وزیراعظم

حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پرعزم ہے،مقابلہ کرنے والے بہادرلوگ ...

روجھان مزاری (آئی این پی)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیلاب سے آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے والے والے بہادر لوگ ہیں ، جنوبی پنجاب میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، وفاق اور پنجاب حکومت متاثرین کی مدد کیلئے پرعزم ہے، متاثرین کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے ، متاثرین کے نقصان کے ازالے کے لئے بھرپور مدد کی جائے گی ، حکومتی نمائندے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔ بارشوں سے ہونےوالے نقصانات سے پوری قوم کو دکھ ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایاگیا کہ ضلع راجن پور میں سیلاب سے 6 لاکھ لوگ متاثر ہوئے جبکہ 2 لاکھ ہزار ایکڑ پر موجود کھڑی فصلوںکو نقصان پہنچا اور بارش اور سیلاب سے 20 ہزار گھر متاثر ہوئے، متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے حوصلے سے سیلاب جیسی مصیبت کا سامنا کیا، سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے بہادر لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ، بارشوں سے ہونے والے نقصان کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا ، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پرعزم ہیں ،خوراک اور ادویات کی فراہمی کی پہلی ترجیح ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ حکومتی نمائندے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں ، اس موقع پر وزیراعظم نے ضلع راجن پور کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ روپے امداد اور جاں بحق ہونے والے لواحقین کو 4لاکھ فی کس بھی دینے کا اعلان کیا۔

مزید : صفحہ اول