یوم عشق رسول پر چھٹی کا اعلان نہ ہوتا تو بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ ہو سکتی تھی، کائرہ

یوم عشق رسول پر چھٹی کا اعلان نہ ہوتا تو بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ ہو سکتی تھی، ...

اسلام آباد(اے پی اے) وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یوم عشق رسول کے موقع پر جس طرح توڑ پھوڑ اورلوٹ مار کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب کر کے پوری دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ پنجاب پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے مکمل غافل رہی۔ حکومت یوم عشق رسول ک موقع پر چھٹی کا اعلان نہ کرتی تو بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ ہو سکتی تھی، پنجاب پولیس نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، نجی ٹی وی کے پروگام میں اظہار خیالک رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا، مری اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں لوگ اسلام آباد آئے، پنجاب پولیس نے انہیں کہیں نہیں روکا، لوگ ڈنڈے لے کر اسلام آباد میں آئے اور توڑ پھوڑ کی، انہوں نے کہا کہ ریلیوں کی قیادتیں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی کر رہے تھے،کالعدم تنظیموں کے جھنڈے اٹھانے والے بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر فورم پر گستا خانہ فلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، سب سے پہلے دفتر خارجہ کی طرف سے مذمت کی گئی، پارلیمنٹ نے مذمتی قرار داد منظور کی، اس کے علاوہ کابینہ نے مذمت کی، انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری بھی اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھائیں گے۔ رسول اللہ ﷺ کے لئے ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید : صفحہ اول