فوزیہ کے ساتھیوں کی وجہ سے اہل علاقہ کی زبانوں پر خوف کے تالے

فوزیہ کے ساتھیوں کی وجہ سے اہل علاقہ کی زبانوں پر خوف کے تالے

لاہور(نامہ نگار/لیڈی رپورٹر)باٹا پور تقی پور گاﺅں میں رہائش پذیر دیگر افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان ذوالفقار اور احسان عرف مٹھو مقامی ایک بڑھی سیاسی پارٹی کے سپورٹر ہیں اور انکے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا اس کا حشر بھی مقتول رحمت علی جیسا ہی ہوگا جس کے باعث گاﺅں کے لوگ انکے خلاف بات کرنے سے گریزکرتے ہیں ،انہوں نے مزیدبتایا کہ اس سے قبل بھی ملزما ن گاﺅں کی دیگرخواتین کے ساتھ بدتمیزی و چھیڑ خانی کرتے رہتے تھے لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے انکے خلاف کوئی کارروائی کروانے کی جسارت نہیں کرتا ہے تاہم اسی وجہ سے گاﺅں دیگر افراد بھی انکے خلاف کسی بھی قسم کی گواہی یا پھر بیان دینے پر رضا مند نہیں ہوتا ۔

مزید : ایڈیشن 1