چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، مقابلہ میں ڈاکو ہلاک، 2 فرار
لاہور (سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے جبکہ گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ڈاکوہلاک جبکہ دوموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس مقابلے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔،پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ گرین ٹاون کے علاقہ سی ون کے قریب پولیس اہلکاروں نے تین افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے زخمی ہونے والے ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے اور وہ گرین ٹاون کا رہائشی ہے،فرار ہونے والے ڈاکووں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔دیگر وارداتوں میںشاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے رضا حیدر کے گھر سے 8لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے اسدجاوید کے گھر سے7لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ہڈیارہ میں ڈاکوﺅں نے فہیم کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،کاہنہ میں ڈاکوﺅں نے ضیاالدین کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ولید عباس کے گھر سے4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،لوہاری گیٹ میں ڈاکوﺅں نے نذر خان کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ساندہ میں ڈاکوﺅں نے صدیق کے گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،شمالی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے قدیر کے گھر سے2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے عامر اور اسکی فیملی سے2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،مناواں میں ڈاکوﺅں نے راشد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے احسان اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ بادامی باغ میں اظہر کی دکان سے2لاکھ مالیت ، کوٹ لکھپت میں اجمل کی دکان سے 2لاکھ مالیت کا سامان چوری ہو گیا۔ ریس کورس میں کامران،گلشن راوی میں تجمل،نصیر آباد میں رضوان کی گاڑیاں،مزنگ میں آصف، بھاٹی گیٹ میں حسن، لوئر مال میں عبید،لیاقت آباد میں افتخار کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔