گوگل بعض ممالک میں گستاخ فلم یوٹیوب پر بندکرنے کیلئے تیار

گوگل بعض ممالک میں گستاخ فلم یوٹیوب پر بندکرنے کیلئے تیار
گوگل بعض ممالک میں گستاخ فلم یوٹیوب پر بندکرنے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) گوگل نے بیشتر مسلمان ممالک میں گستاخانہ فلم ‘یو ٹیوب سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ جن ممالک میں اسے غیر قانونی تصور کیا جا رہا ہے میں اس فلم تک رسائی کو بند کر دیا جائیگا۔ گوگل اردن میں بھی اسلا م مخالف گستاخ امریکی فلم کی انٹرنیٹ صارفین تک رسائی روکنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ اس فلم کے باعث مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر پھیلی ہوئی ہے ۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف طیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اس مملکت اس فلم کے تمام لنکس روکنے کیلئے گوگل سے کہا ہے جس کا مثبت جواب دیا گیا ہے تاہم عمان میں ہفتہ کی صبح تک بھی اس فلم تک رسائی حاصل تھی ۔کم بجٹ کی فلم سے مسلمانوں کی معصومیت کے باعث مسلم دنیا میں امریکہ مخالف خونریز تشدد کی لہر آئی ہوئی ہے۔ تقریبا 20 ممالک میں اس فلم کے حوالے سے بے چینی میں ابتک کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یوٹیوب کی ملکیتی کمپنی گوگل نے کہا تھا کہ اس فلم کو ان ممالک میں جن کے حکام اسے غیر قانونی تصور کرتے ہیں رسائی روک دی جائے گی جن میں بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا اور سعودی عرب شامل ہیں۔ یو ٹیوب نے گزشتہ ہفتے مصر اور لیبیا میں تشدد کے بعد اس فلم تک رسائی روک دی تھی اور اب فہرست میں مزید ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ کچھ دیگر ممالک جن میں پاکستان اور سوڈان شامل ہیں نے بذات خود یوٹیوب تک رسائی بند کر دی ہے۔