دوہری شہریت ،الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

دوہری شہریت ،الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
دوہری شہریت ،الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوہری شہریت کے حامل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے گیارہ اراکین کی رکنیت ختم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیاہے جس میں ان اراکین پارلیمنٹ کے بارے میں حاصل معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کے علاوہ وزارت داخلہ اور خارجہ سمیت دیگر وزارتوں اور عام شہریوں کو بھی ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ دوہری شہریت کے حامل اراکین پارلیمنٹ کے بارے میں الیکشن کمیشن کومعلومات فراہم کریں۔

مزید : اسلام آباد