گستاخ فلم کیخلاف احتجاج پرُ تشدد نہ ہوتا تواچھا پیغام جاتا:پرویزالہٰی

گستاخ فلم کیخلاف احتجاج پرُ تشدد نہ ہوتا تواچھا پیغام جاتا:پرویزالہٰی
گستاخ فلم کیخلاف احتجاج پرُ تشدد نہ ہوتا تواچھا پیغام جاتا:پرویزالہٰی

  


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نا ئب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ یوم عشق رسول کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے درمیان بہتر ہم آہنگی ہوتی تو دنیا میں احتجاج کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ۔ وفاقی وزیر سردار طالب نکئی کے بھائی سردارعمرنکئی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم عشق رسول ﷺ کا تقاضا تھاکہ دنیا بھر میں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاتا مگر صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کا فقدان پ±ر تشدد احتجاج کا باعث بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس اہم معاملے کو اٹھائیں گے جبکہ امریکی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنی حیثیت میں رہتے ہوئے اس معاملہ کو خاطر خواہ حد تک اقوام عالم کے سامنے پیش کیا تاہم اگر اس روز ہنگامہ آرائی نہ ہوتی تو دنیا بھر میں تین گنا بہتر پیغام پہنچتا۔ایک سوال پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ کے پاس جو حقائق تھے ان کی بنا پر پنجاب پولیس کا ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے کا بیان دیا تھا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اسلام آبا د کے پاس وفاقی پولیس نہ ہونے کے برابر ہے اس طرح کے واقعات میں پولیس پنجاب سے طلب کی جاتی ہے۔ لہذا پنجاب پولیس کو اس معاملہ میں وفاقی حکومت کو مدد فراہم کرنا چاہیے تھی۔

مزید : لاہور