پاک فوج کا سیلاب آپریشن جاری ہے:آئی ایس پی آر

پاک فوج کا سیلاب آپریشن جاری ہے:آئی ایس پی آر
پاک فوج کا سیلاب آپریشن جاری ہے:آئی ایس پی آر

  


روالپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران8 ہزار سے زائد افراد کو بحفاظت مقام پر منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ آپریشن کے دوران راجن پور، جامپور، روجھان، کندھکوٹ، جیکب آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب میں پھنسے 8 ہزار سے زائد افراد کو حفاظتی مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے 1200 جوان، 72 کشتیوں، پانی نکالنے والے 54 پمپ اور بھاری مشینری کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں ۔ فوجی اہلکار مقامی سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں کو ریلیف پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اب تک ایم آئی 17 طیاروں اور ٹرکوں کے ذریعے جامپور، راجن پور اور روجھان کے ریلیف کمیپوں میں 150 ٹن خشک خوراک تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ جیکب آباد میں 2 فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کے علاوہ آرمی میڈیکل ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے17 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔

مزید : راولپنڈی