باربارگستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلاجارہاہے:فضل الرحمان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں اور گستاخ فلم بنا کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔ پارٹی ورکرز سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جاسوس طیاروں کے حملے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے فیصلوں سے راہ فرار اختیار کرنے کا نتیجہ ہے۔ عالمی برادری خاموش تماشائی بن کر مجرمانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے مسئلے پر عالمی برادری نے چپ سادھ کر مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔