برطانوی شہزادے کے کیمپ میں امریکی سارجنٹ کی خودکشی

برطانوی شہزادے کے کیمپ میں امریکی سارجنٹ کی خودکشی
برطانوی شہزادے کے کیمپ میں امریکی سارجنٹ کی خودکشی

  


 لندن (بیورورپورٹ)افغانستان میں پرنس ہیری کے بیس کیمپ میں برطانوی فو ج کے ایک سارجنٹ جوناتھن نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی اس نے ایک بیوی اور تین بچے سوگوار چھوڑے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2001ءسے لیکر اب تک افغانستان میں 432فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں فوجیوں نے نامساعد حالات کی وجہ سے خود کشی کر لی پرنس ہیری کے بیس کیمپ میں خود کشی کے اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے جن کی وجہ سے سارجنٹ نے خود کشی کر لی ۔

مزید : بین الاقوامی