اُمت مسلمہ امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑدے:منورحسن

اُمت مسلمہ امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑدے:منورحسن
اُمت مسلمہ امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑدے:منورحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دیر(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیرمنور حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت ﷺپر فوری طورپراو آئی سی کا اجلاس بلا کر امریکہ سے اس وقت تک تعلقات منقطع کئے جائیں جب تک اِس سے متعلق کوئی بین الاقوامی قانون نہ بن جائے۔ تیمرگرہ میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان ،فلسطین اور دیگر ممالک میں شکست خوردہ ہوکر احساس کمتری کا شکار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت پر پوری امت مسلمہ کو امریکہ سے مکمل سفارتی تعلقات منقطع کرناوقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور ملاکنڈ ڈویژن میں آپریشن امریکی دباﺅ میں ہورہا ہے۔ انہوں نے جنرل کیا نی سے فوری طورپر قبائل اور دیگر علاقوں میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

دیر -