امریکیوں کی سخت سیکیورٹی ،گستاخ فلم کیخلاف پُرامن ملک گیرمظاہرے، گونگے بہرے بچے بھی سڑکوں پرآگئے

امریکیوں کی سخت سیکیورٹی ،گستاخ فلم کیخلاف پُرامن ملک گیرمظاہرے، گونگے بہرے ...
امریکیوں کی سخت سیکیورٹی ،گستاخ فلم کیخلاف پُرامن ملک گیرمظاہرے، گونگے بہرے بچے بھی سڑکوں پرآگئے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخ فلم کے خلاف ملک بھرمیں آج بھی مظاہرے جاری رہے جس میں مسلم اور غیر مسلم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا ۔مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور آئی جی سمیت تمام افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔ وفاقی دارالحکومت ریڈ الٹ برقرار اور لاہور میں امریکی قونصل خانے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام آباد میں آل پاکستان اقلیت موو¿منٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ادھر لاہور میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات نے گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں طلبا و طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ فلم کے خلاف پر امن احتجاج کے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ احتجاج سب کا حق ہے تاہم اس میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی نہ کی جائے۔ مظاہرین نے دنیا بھرمیں گستاخانہ فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔شہر میں جماعت الدعو ةکے گونگے بہرے بچوں اور وحدت المسلمین خواتین ونگ نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔راولپنڈی اور چیچہ وطنی میں مسیحی برادری نے ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے گستاخانہ فلم کی پ±رروز مذمت کی۔ میاں چنوں اورمحسن وال میں مظاہرین نے نیشنل ہائی وے بلاک کردی۔ ہڑپہ میں ایم پی اے چودھری حفیظ اختر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس سے ہڑپہ روڈ بلاک ہوگیا۔اس موقع پرمظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پاکپتن میں مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال رہی۔طلبہ ، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے پ±رامن ریلیاں نکالیں۔ فیروزوالا میں شاہدرہ یوتھ فورم کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے شاہدرہ موڑ کو بلاک کردیا۔لودھراں میں حرمت رسولﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مذہبی سیاسی اور سماجی جماعتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملتان میں مظاہرین نے بہاولپور روڈ بند کردی اور ملعون پادری کا پتلا اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ سندھ میں سکھر ، گھوٹکی ،سانگھڑ شاہ پور چاکر سمیت متعدد شہروں میں مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالی جس میں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذرآتش کئے۔ قلات میں سنی تحریک نے احتجاجی ریلی جس کے اختتام پر جلسہ منعقد کیا گیا۔ شرکاءنے خطاب میں اہانت آمیز فلم کو عالمی امن کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے ملعون فلمسازکوعبرتناک سزادینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : لاہور