ڈیزل کی قیمت کم کرکے حکومت نے حاتم طائی کی قبر پرلات ماری :لیاقت بلوچ

ڈیزل کی قیمت کم کرکے حکومت نے حاتم طائی کی قبر پرلات ماری :لیاقت بلوچ
ڈیزل کی قیمت کم کرکے حکومت نے حاتم طائی کی قبر پرلات ماری :لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حکومت کی جانب سے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور پٹرول، سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں سینتالیس پیسے کمی کرکے حاتم طائی کی قبرپر لات ماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ ملک کی 65فیصد آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل اور زراعت سے براہ راست وابستہ ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور فصلوں کی پیداواری لاگت میں روز بروز اضافے سے کسان مفلوک الحال ہوگئے ہیں۔ زرعی آلات و سامان مہنگے ہونے سے کسانوں کے لیے زراعت کا پیشہ ان کے لیے وبال جان بنتا چلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو، صنعتی اور زراعتی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے ٹیرف میں آئے روز اضافہ غیر قانونی اور حکومت کا ناقابل معافی جرم ہے۔

مزید :

لاہور -