ایسے ہوتے ہیں مسلمان اورپاکستانی۔۔۔

ایسے ہوتے ہیں مسلمان اورپاکستانی۔۔۔
  • ایسے ہوتے ہیں مسلمان اورپاکستانی۔۔۔
  • ایسے ہوتے ہیں مسلمان اورپاکستانی۔۔۔
  • ایسے ہوتے ہیں مسلمان اورپاکستانی۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نوجوانوں نے گستاخ فلم کے خلاف انتہائی پرامن اورمہذب احتجاج ریکارڈ کروایا مظاہرین نے یوم عشق رسولﷺ کے موقع پرہونے والے تشدد احتجاج توڑ پھوڑکو ٹھیک کیا۔نو جوانوں نے سماجی ویب سائٹ پر سب کو پیغام بھیجا اور پرتشدد احتجاج کے بعد اسلام آباد کی صفائی کے لیے سڑکوں پر آگئے۔انہوں نے سڑکوں پر بکھرے ہوئے آنسو گیس کے خول اور پتھر اکھٹے کیے اور جلی ہوئی پو لیس چو کیوںکو رنگ کیا ۔ نو جوانوں کا کہنا تھا کہ وہ پڑھے لکھے لوگ ہیں اور پرامن احتجاج کے قائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو پر امن پاکستانی ہو نے کا پیغام دینے آئے ہیں ۔ پاکستان کا اصل روپ وہ نہیں ہے جو دنیا نے یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر دیکھا بلکہ اسلام کی تعلیمات پر امن رہنے کی تبلیغ دیتی ہیں اور وہ اسی تبلیغ کا پر چار کرتے ہوئے اپنا ریکارڈ احتجاج کروا رہے ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس