پشین میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، چاراہلکاروں سمیت چھ افرادجاں بحق

پشین میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، چاراہلکاروں سمیت چھ افرادجاں بحق

پشین (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں پشین کے علاقے سرانان روڈ پر پولیس وین پر بم حملہ میں 4 اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق دوزخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ پولیس کی موبائل معمول کی گشت پر موجود تھی کہ نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب مشکوک گاڑی کھڑی ہے جسے پولیس اور لیویز اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...