کیمیائی ہتھیاروں کا بڑاذخیرہ موجود ہے : بشارالاسد

کیمیائی ہتھیاروں کا بڑاذخیرہ موجود ہے : بشارالاسد
کیمیائی ہتھیاروں کا بڑاذخیرہ موجود ہے : بشارالاسد

  

بیجنگ، دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے کہاہے کہ ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ہے،اس بارے میں تفصیلات اقوامِ متحدہ کودے چکے ہیں۔ چینی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شام کے صدر کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کو کیمیائی ہتھایروں کی تفصیل دینے کے بعد اگلا مرحلہ اسلحہ انسپکٹروں کو شام کے مختلف علاقوں کا دورہ کرانا ہے، موجودہ ملکی حالات میں یہ کام مشکل ہو گا۔ بشار الاسد کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے احکامات لینے والے باغی، اسلحہ انسپکٹروں کو نقصان پہنچا کر شامی حکومت کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بشار الاسد نے بتایا کہ شام کئی دہائیوں سے کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے،یہ ہتھیار فوج کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی