ایجنڈا واضح ہوگیا۔ ۔ ۔ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف ”اقدامات“ کی تیاری شروع کردی

ایجنڈا واضح ہوگیا۔ ۔ ۔ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف ”اقدامات“ کی تیاری شروع ...
ایجنڈا واضح ہوگیا۔ ۔ ۔ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف ”اقدامات“ کی تیاری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف ”بڑے اقدامات“ کی تیاری شروع کردی ہے اوراس سلسلے میں سیاسی اور صوبائی حکومتوں سے رابطے بھی شروع ہوگئے ہیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی حالیہ خوفناک لہر کے بعد یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ دہشتگرد کس کے ایجنڈے پر ہیں ؟ وزیراعظم چین جائیں تو چین کے باشندوں کو نشانہ بنایاجاتاہے ، مغربی ممالک جائیں تو مسیحی برادری کونشانہ بنایاجاتاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیرداخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں جبکہ دیگروفاقی وزراءنے بھی اتحادیوں اور سیاسی پارٹیوں سے مشاورتی عمل شروع کردیاہے ۔نجی ٹی وی چینل کے حکومتی ذرائع کاکہناتھا کہ اے پی سی میں مذاکرات کے فیصلے کے بعد دہشتگردی کی خوفناک لہر شروع ہوگئی ہے اور اب سخت فیصلے ناگزیر ہیں ۔

مزید :

قومی -Headlines -