سانحہ پشاورکی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

سانحہ پشاورکی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
سانحہ پشاورکی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ پشاور کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے مذمتی قرار داد جمع کرا دی۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل کی طرف سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان سانحہ پشاور میں چرچ پر خود کش حملے کی مذمت کرتا ہے اور مسیحی برادری سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم مسیحی براداری کے ساتھ ہے،دہشت گرد ہرگز ہماری قومی وحدت کو تقسیم نہیں کر سکتے،دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں،دہشت گرد جس سازش کے تحت ملک میں دھماکے کر رہے ہیں، قوم ان سازشوں کو متحد ہو کرنا کام بنا دے گی۔

مزید :

لاہور -