سانحہ پشاور، ناصردارنی آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ تعینات

سانحہ پشاور، ناصردارنی آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ تعینات
سانحہ پشاور، ناصردارنی آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ تعینات

  

اسلام آباد، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور سانحہ کے بعد احسان غنی کو ہٹاکر ناصردرانی کو خیبرپختونخواہ کا آئی جی پولیس تعینات کردیاگیاہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اتوارکو ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث پشاور کے گرجا گھر میں پیش آنے سانحے کے بعد مجوزہ طریقہ کار کے تحت نئے آئی جی خیبر پختونخوا کے لئے تین سینئر پولیس افسران کے نام وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائے تھے جن میں سے وزیر اعظم نے ناصر درانی کے نام کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ناصر درانی اس وقت پنجاب کی سپیشل برانچ میں سینئر افسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ ماضی میں ڈی آئی جی راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔ناصردرانی کاکہناتھاکہ وہ ایک دوروز میں چارج سنبھال لیں گے اور کوشش کریں گے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس