پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 111 ڈالر سے بڑھ کر 114 ڈالر فی بیرل ہو گئی جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل و لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2,2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔