پشاورمیں چرچ پر حملہ امریکی گماشتوں کی کارستانی ہے:جمعیت اہل حدیث پاکستان

پشاورمیں چرچ پر حملہ امریکی گماشتوں کی کارستانی ہے:جمعیت اہل حدیث پاکستان
پشاورمیں چرچ پر حملہ امریکی گماشتوں کی کارستانی ہے:جمعیت اہل حدیث پاکستان

لاہور( پ ر)جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ترجمان اور مرکزی رہنماءحافظ خالد شہزاد فاروقی نے کوہاٹی بازار پشاور میں چرچ ہونے والے بم حملے اور جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میںہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے کے ساتھ پشاور میں چرچ پر حملہ بھی امریکی گماشتوں کی کار ستانی ہے جو کسی صورت بھی ملک میں امن نہیں چاہتے ،ایک ایسے وقت میں جب وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں خطاب کرنے والے ہیں بے گناہ عیسائیوں کو چرچ میں بم دھماکے کے ذریعے ہلاک کر کے پاکستانی وزیر اعظم کو دباﺅ میں لانے کی بھونڈی حرکت ہے ۔مرکز اہلِ حدیث لارنس روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا کہ غیر ملکی ملک دشمن قوتوں کو طالبان سے مذاکرات کا حکومتی فیصلہ ایک آنکھ نہیں بھا رہا اور حکومت کو طالبان سے مذاکرات سے پیچھے ہٹانے کے لئے غیر ملکی قوتو ں نے بے گناہ عیسائیوں پر حملہ کرایا ہے تاکہ حکومت دباﺅ میں آکر مذاکرات کی بجائے طاقت کا استعمال کرے اور پورا ملک ایک بار پھر بارود کا ڈھیر نظر آئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں بسنے والی تمام محبِ وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو اِس نازک وقت میں بڑے تحمل ،دانشمندی اور عقل کے ساتھ منہ سے کوئی بات نکالنی ہو گی تاکہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کی تمام چالوں اور سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک میں امن قائم کیاجاسکے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...