نیروبی کے شاپنگ مال میں فائرنگ اور دھماکے ، فیصلہ کن کارروائی کا آغاز، ہلاکتوں کی تعداد70سے زائد ہوگئی

نیروبی کے شاپنگ مال میں فائرنگ اور دھماکے ، فیصلہ کن کارروائی کا آغاز، ...
نیروبی کے شاپنگ مال میں فائرنگ اور دھماکے ، فیصلہ کن کارروائی کا آغاز، ہلاکتوں کی تعداد70سے زائد ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیاکے شاپنگ مال میں دہشتگردوں کے خلاف تیسرے دن فیصلہ کن کارروائی کاآغازکردیاگیاہے جس دوران عمارت سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد70سے زائد ہوگئی ہے جن میں چاربرطانوی بھی شامل ہیں ۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہفتے کی دوپہر کو ویسٹ گیٹ شاپنگ مال پر 10سے زائد مسلح دہشت گردوں نے اس وقت دھاوا بول دیاجب شاپنگ مال میں بچوں کا دن منایا جارہا تھا اور کھانا پکانے کا مقابلہ جاری تھا۔رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت شاپنگ مال میں ایک ہزار سے زائد افراد موجودتھے جسے دیکھنے کے لئے شاپنگ مال میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ دہشت گرودں نے مال میں گھستے ہی اعلان کیا کہ مال میں موجود مسلمان ایک طرف ہوجائیں، تصدیق کے لئے ان سے قرآنی آیات سنیں اور اسلام سے متعلق سوالات کئے جس کے بعد مال میں باقی بچ جانے والے غیر مسلم افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔ہلاک ہونے والوں میں کینیا کے صدر کا بھتیجا اور اس کی منگیتر بھی شامل ہے۔اُدھربرطانوی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ شاپنگ مال میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں میں چاربرطانوی بھی شامل ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری سومالیہ کے شدت پسند تنظم ”الشباب“ نے قبول کرلی ہے۔حکام کے مطابق دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور دوحملہ آور مارے گئے ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت سے ایک دفعہ پھر فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں اور دھواں اُٹھتادکھائی دے رہاہے ۔”الشباب“ کا کہنا ہے کہ ان کا یہ حملہ صومالیہ میں کینیائی افوج کی موجودگی کا جواب ہے اور تنظیم صومالیہ میں کینیا کی جانب سے اپنی فوجی بھیجنے کی مخالفت کرتی ہے۔ ادھر برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کے ساتھ ایک 29 سالہ خاتون سمانتھا لوتھویٹ بھی ہے جو حملہ آوروں کو عربی میں حکم جاری کررہی ہے۔