شام پر ممکنہ حملے کیلئے جانیوالا امریکی ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گرکرتباہ

شام پر ممکنہ حملے کیلئے جانیوالا امریکی ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گرکرتباہ
شام پر ممکنہ حملے کیلئے جانیوالا امریکی ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گرکرتباہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوارپانچ افراد کے بارے میں ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ زندہ ہیں یا مر گئے۔بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ دشمن کی کارروائی نہیں ہے۔امریکی بحریہ کی جانب سے ایم ایچ 60 ایس نائٹ ہاک ہیلی کاپٹر کو بحیرہ احمر میں شام پر ممکنہ حملے کے باعث بھیجا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...