سانحہ پشاور مسیحی برادری کے خلاف نہیں پورے پاکستان کے خلاف ہے: عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو جس نے بھی نشانہ بنایا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ پشاور مسیحی برادری کے خلاف نہیں پورے پاکستان کے خلاف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ وہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ کس گروپ نے کارروائی کی، دہشت گردوں کو ان لوگوں سے الگ کیا جائے جو مذاکرات اور آئین کو مانتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کو الگ کیا جائے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں۔