شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا: وزیراعظم میاں نواز شریف

شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا: وزیراعظم میاں ...
شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا: وزیراعظم میاں نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر میں خودکش دھماکوں جیسے واقعات دہشتگردی کے خاتمے کی بات چیت کے لیے نیک شگون نہیں، ایسی کارروائیاں کرنے والے ملک دشمن ہیں ، شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے یہ بات اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاتے ہوئے راستے میں لندن میں قیام کے دوران کہی۔

لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے اچھی نیت سے ایک نیک کام کا آغاز کیا اور طالبان سے مذاکرات کے فیصلے کو کل جماعتی کانفرنس میں موجود تمام جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ اچھی نیت سے اچھے کام کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ(قیام ِ امن کے لیے) حکومت کی جو سوچ تھی وہ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں