عیسائیوں کی عبادت گاہ پر حملہ غیر اسلامی فعل ہے: سنی اتحاد کونسل کا فتویٰ

عیسائیوں کی عبادت گاہ پر حملہ غیر اسلامی فعل ہے: سنی اتحاد کونسل کا فتویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل نے پشاور میں گرجا گھر پر حملے کو غیر اسلامی فعل قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ ہے ، قرآن میں واضح حکم ہے غیر مسلموں کی عبادت گاہیں نہ گرائی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیوں کی جانب سے سانحہ پشاور پر جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلموں کا تحفظ، حکومت قوم کی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے ، گرجا گھر پر حملہ غیر اسلامی فعل ہے ، اسلام نے اقلیتوں کا تحفظ لازمی قرار دیا ہے اور اقلیتوں کے مذہبی معاملات میں بھی مداخلت سے منع کیا ہے ۔ علماءکا کہنا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر پر حملہ غیر اسلامی فعل ہے ، قران میں واضح حکم ہے کہ غیر مسلموں کی عبادت گاہیں نہ گرائی جائیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...