حج 2014 ء: چند اہم باتیں

حج 2014 ء: چند اہم باتیں
حج 2014 ء: چند اہم باتیں
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 1: حج اراکین اسلام میں اہم رکن ہے۔ اورہر صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے تمام فرائض کواصول و ضوابط سے ادا کرنا لازم ہوتا ہے۔ اسی طرح فریضہ حج احکامات کی روشنی میں مکمل کرنا لازم ہے ۔ عازمین حج کے لیے عمرہ اورحج کے مسائل واحکامات سے واقفیت نہایت ضروری ہے ۔ انہیں سکھیے بغیر ارکان حج کی ادائیگی میں بہت سی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں ۔ فرائض حج میں غلطی سے حج مکمل ہی نہیں ہوتا اورواجبات حج میں غلطی سے دم دینا پڑتا ہے ۔ یعنی ہر واجب حکم ادا نہ کرنے پر یا غلط طریقے سے ادا کرنے پر ایک جانور کی قربانی دینی پڑتی ہے ۔ روزے رکھنے پڑھتے ہیں یا مساکین کو کھانا دینا۔ حج کی تین قسمیں ہیں۔ اول حج افراد۔ اس میں حاجی احرام صرف حج کی نیت سے پہنتے ہیں اور حج کے بعد اتار دیتے ہیں مکہ مکرمہ میں رہنے والے اور اہل حرم ہی حج افراد کرسکتے ہیں
دوم ۔ حج قرآن۔ اس حج میں حاجی عمرہ اور حج دونوں کی نیت سے احرام باندھتے ہیں اورحج کرنے کے بعد احرام اتاردیتے ہیں
سوم۔ حج تمتع ۔ اس میں حاجی پہلے عمرہ کی نیت سے احرام پہنتے ہیں اورعمرہ کے بعد احرام اتار دیتے ہیں اور پھر دوبارہ حج کےلئے احرام پہنتے ہیں ۔ پاکستانی حجاج عام طورپر حج تمتع ہی کرتے ہیں احرام کی پابندی صرف مرد حضرات کےلئے ہے خواتین نیت حج تو مردوں کی طرح کریں گی لیکن احرام کی جگہ جو بھی باپردہ لباس ہو اسے زیب تن کرسکتی ہیں۔
عمرہ اور حج کی ادائیگی مخصوص طریقے سے ہی ادا کرنے کا حکم ہے
عمرہ کے فرائض 1:میقات سے احرام باندھنا ۔نیت کرنا اور تلبیہ پڑھنا
2 :خانہ کعبہ کا طوائف کرنا اور طواف کے بعد رکعت نماز واجب الطواف پڑنا۔

 عمرکے واجبات 1:صفا اور مروہ کے درمیان سعی ۔2 بال منڈوانا یا کترانا ۔8ذی الحج سے احکام حج شروع ہوجاتے ہیں۔
حج کے فرائض1 :مرد احرام پہن کر اورخواتین باپردہ لباس میں دل سے نیت کریں اور تلبیہ کہیں۔ مرد بلند آواز میں اورخواتین آہستہ آواز میں۔
2 :وقوف عرفات 9ذی الحجہ کوزوال آفتاب سے 10ذی الحجہ کی صبح صادق تک کسی بھی وقت عرفات میں ٹھہرنا یہ عرصہ چاہے کتنا ہی مختصر ہو حضورﷺ نے فرمایا ” حج عرفات میں ٹھہرنے کانام ہے“
3 :طواف زیارت 10۔ ذی الحجہ کی صبح سے لے کر بارہویں ذی الحجہ کے مغرب تک کیاجاسکتا ہے۔
حج کے واجبات 1۔ عرفات میں سورج ڈوبنے تک ٹھہرنا
2: مزدلفہ میں وقوف کے وقت ٹھہرنا3 :حضرت حاجرہ ؓ کی سنت کی پیروی میں صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا4:شیاطین کو (جمرات )کوترتیب وار کنکریاں مارنا 5 :قربانی دینا 6 :سر کے بال منڈوانا یا کتروانا 7:میقات سے باہر رہنے والوں کےلئے طواف وداع
7:12-11-10 کوراتیں منیٰ میں گزارنا ۔ یہ ایام تشریق کہلواتے ہیں۔ اس لحاظ سے مناسک حج کی ترتیب یوں رہے گی۔
مسجد حرام میں منیٰ ۔ پھر عرفات پھر مزودلفہ دوبارہ منیٰ وہاں سے مسجد حرام مسجد حرام سے دوبارہ منیٰ اورپھر آخر میں مسجد حرام ۔دوران حج ذراسی بے دھیانی سے حجاج اپنی منزل سے گم ہو جاتے ہیں اور گھنٹوں بھٹکتے رہتے ہیں اورراستہ ڈھونڈنے میں بہت سا وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔ دوران حج اہم نشانیوں کویاد رکھیں۔ جگہ جگہ کھمبوں پر دروازوں پر نمبرلگے ہوئے ہیں انہیں یاد رکھیں ۔ خانہ کعبہ کے چاروں طرف جوعظیم الشان عمارت ہے اسے مسجد الحرام کہتے ہیں۔ اس کے اندر آنے اور باہر جانے کے سو سے زیادہ دروازے ہیں۔ ان کے نمبر اورمحراب کے رنگ یاد رکھنے سے گم ہونے کاامکان نہیں رہتا ہے۔ دروازوں کے نام یاد رکھنے میں مزید آسانی ہوجاتی ہے۔
سعی کا مقام صفا ومروہ ، مسجد الحرام سے منسلک ہے ۔ حضور اکرم ﷺ صفا و مروہ کے درمیان دروازے ، باب السلام سے داخل ہوتے تھے ۔ اس دروازے سے داخل ہونا مسنون ہے ۔ہجوم کی وجہ ہے ممکن نہ ہو تو کسی بھی دروازے سے مسجد الحرام میں داخل ہوجائیں ۔

گم ہونے کی صورت میں وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے ٹال فری نمبر800-116662 سے رہنمائی حاصل کریں۔
بیماری کی صورت میں علاج معالجے کے لیے پاکستان حج میڈیکل مشن سے رابطہ کریں ۔432 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف عازمین حج کو علاج معالجے کے لئے ضروری ادویات مفت فراہم کرے گا۔
وزارت مذہبی امور نے حجاج کےلئے حرم شریف اوردوسری جگہوں پر ٹرانسپورٹ بہتر رہائش گاہیں مفت کھانے کی معیاری سہولتوں کا انتظام کیاہواہے ۔ عبادات میں دلجمی کےلئے ان سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ منیٰ ۔ مزدلفہ اورعرفات تک لمبے فاصلے ہیں۔ ان کےلئے بسیں اور ٹرین کااستعمال کریں ۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت وزارت مذہبی امور کی طرف سے مفت اورہر وقت میسر ہوگی۔
حجاج کرام کی راہنمائی ۔ مسائل کے حل اور شکایات کے اندراج اورمانیٹرنگ کاخود کار نظام ایام حج میں 24گھنٹے کام کررہاہے ۔ حجاج حسب ضرورت اس نظام سے فائدہ اٹھائیں۔
حجاج ہیلپ لائن نمبر اپنے ساتھ رکھیں ۔ گم ہونے کی صورت میں یا معلومات کےلئے مندرجہ ذیل نمبروں پررابطہ کریں۔
-1پاکستان میںکال کےلئے 042-111-725-425
-2 سعودی عرب میں مفت کال کےلئے800-116662
-3 سعودی عرب سے کال کےلئے پاکستان میں لینڈ لائن
0092-42-35880054
دوران حج ، حجاج کرام فرض عبادات کے ساتھ ساتھ وقت ملنے پر نفلی عبادات نفلی طواف اورجہاں جہاں ممکن ہے ۔ حضوراکرمﷺ کی سنتیں پوری کریں۔
دوران حج حرم شریف میں زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں ۔ مکہ مکرمہ میں
-15 ایسے مقامات ہیں جہاں کی گئی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں۔
ان مقامات میں 1 ۔مطاف یعنی خانہ کعبہ کاصحن  2 ۔ملتزم یعنی خانہ کعبہ کی چوکھٹ  3 ۔خانہ کعبہ کی چھت کے پرنالے کے نیچے یعنی میزاب رحمت کے نیچے
-4 حطیم -5 خانہ کعبہ کے اندر-6 زم زم کے کنویں کے قریب -7 مقام ابراہیم کے پیچھے-8 صفا -9 مرو ہ-10 صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی جگہ -11 عرفات -12 مزدلفہ -13 منیٰ میں چھوٹے اوردرمیان شیطان کی درمیانی جگہ-14 حجر اسود اوررکن یمانی کے درمیان -15 حجراسود کے قریب

حج مکہ مکرمہ میں مکمل ہوجاتاہے لیکن حجاج مدینہ منورہ میں مسجد نیوی میں عبادات اورروضہ رسول ﷺ کی زیارت کےلئے ضرور حاضری دیں۔ مدینہ منورہ کی طرف سفر کے دوران مسجد نبوی کی زیارت کی نیت کرلینی چاہیے۔ اور مدینہ منورہ میں دوسری زیارتوں پربھی حاضری دی جائے۔

مزید :

کالم -