ٹی ٹی پی کے 4دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے،ریاستی قوانین تسلیم کرنے پر آمادہ
ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک )اورکزئی ایجنسی کلایہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شاندارکارروائی نے دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی میں کالعدمدہشتگر د تنظیم کے 4 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔چاروں نے سرنڈر کرتے ہوئے اپنے آپ کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے اور ریاستی قوانین تسلیم کرنے پرآمادہ ہو گئے ہیں۔ان چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اسلم فاروقی گروپ سے ہے۔