بھارت میں ایک ایسی کتاب منظر عام پر آگئی کہ جنونی ہندوﺅں کو شدید آگ لگ گئی

بھارت میں ایک ایسی کتاب منظر عام پر آگئی کہ جنونی ہندوﺅں کو شدید آگ لگ گئی
بھارت میں ایک ایسی کتاب منظر عام پر آگئی کہ جنونی ہندوﺅں کو شدید آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر ہم ہر روز سنتے ہیں لیکن پہلی بار ایک مسلمان بھارتی دانشور نے ان تمام مظالم کا احاطہ کرنے والی ایک جامع کتاب تحریر کردی ہے جو دراصل گزشتہ نصف صدی کے دوران ہندو شدت پسندوں کی جانب سے اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی دردناک داستان ہے۔ اس کتاب Hindutva   and   Minorities   in   India میں ہندو اکثریت کی ناانصافی اور جرائم کا پردہ یوں چاک کیا گیا ہے کہ پورے ہندوستان میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کتاب کے مصنف اوصاف سعید واصفی نے کمال جرات اور دیانتداری سے کام لیتے ہوئے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ گزشتہ پچاس سال کے دوران پیش آنے والے لرزہ خیز واقعات کو کھول کر بیان کردیاہے۔ یہ کتاب اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا احوال ہی بیان نہیں کرتی بلکہ اس میں متعدد ایسی تحقیقاتی رپورٹیں بھی شامل ہیں جو ہندو اکثریت کی ذہنیت اور پوشیدہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتی ہیں۔

کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے: لالو پرساد
کتاب کی تقریب رونمائی منگل کے روز دہلی میں منعقد ہوئی، جس میں جماعت اسلامی ہند کے صدر جلال الدین عمری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر جلال الدین عمری کا کہنا تھا کہ بھارتی آدرشوں کا خون کرنے والے ہندوتوا نظریے کی سرپرستی حکمران جماعت بی جے پی خود کر رہی ہے۔ کتاب پر اظہار خیال کرنے والوں نے اسے تاریخ کے طلبا وطالبات اور عام قارئین کے لئے بھی معلومات کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ بھارت میں اقلیتوں کے استحصال اور ان کے سیاسی و سماجی مسائل پر تحقیق کرنے والوں کے لئے اسے خصوصی طور پر نہایت اہم کتاب قرار دیا گیا ہے۔