داعش کنوارے نوجوانوں کی تلاش کرنے لگی تاکہ۔۔۔

داعش کنوارے نوجوانوں کی تلاش کرنے لگی تاکہ۔۔۔
داعش کنوارے نوجوانوں کی تلاش کرنے لگی تاکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش نئے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے اور تنظیم میں بھرتی کرنے کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتی رہتی ہے۔ اب اس نے اپنی تمام تر توجہ غیرشادی شدہ مردوں کو بھرتی کرنے پر مرکوز کر دی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش کی قیادت کا خیال ہے کہ غیرشادی شدہ مرد اپنا تمام وقت شدت پسند تنظیم کو دے سکتے ہیں اوربے فکری کے باعث شدت پسندانہ سرگرمیاں بھی پوری توجہ کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ غیرشادی شدہ مردوں کو بھرتی کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ہم نے اب تک کئی دہشت گردانہ آپریشنز ناکام بنائے ہیں اور آئندہ بھی کوئی ایسا شدت پسندانہ اقدام سعودی سکیورٹی اداروں سے بچ نہیں پائے گا۔“

داعش کہاں تربیت لے رہی ہے، کون دہشتگردی سکھا رہا ہے؟برطانوی رپورٹ نے کھلبلی مچادی

وزارت داخلہ کے عہدیدار میجر جنرل بیسیم عطیہ کا کہنا تھا کہ ”دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہونے والے ان شدت پسندوں میں اکثریت سعودی شہریوں کی ہے اور ان میں 76فیصد غیر شادی شدہ مرد ہیں اورحیران کن طور پر صرف 13فیصد بے روزگار ہیں۔ گرفتار ہونے والے باقی تمام افراد مالی طور پر مستحکم ہیں اوران کا کوئی سابق مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں۔ان میں ایک پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کا حامل بھی ہے۔ “ میجر جنرل بیسیم کا مزید کہنا تھا کہ ”ان اعدادوشمار سے واضح ہوتا ہے کہ داعش غریب لوگوں کو اپنا ٹارگٹ نہیں بنا رہی بلکہ مڈل کلاس کے پڑھے لکھے نوجوان اس کی ترجیح ہیں۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ نوجوانوں کے شدت پسندی کی طرف راغب ہونے کی وجہ نظریاتی ہے، مالی نہیں۔“

مزید :

عرب دنیا -